عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان کی ڈوبتی فلم انڈسٹری کےلئے تنکے کا سہارا بن گئی۔
ریحام خان نے اپنے کرئیر کی دوسری فلم کا اعلان کردیا۔ کچھ لوگ ہی اس بات سے واقف ہونگے کے 2016 کی ہٹ فلم "جانان" کی وہ پروڈیوسر رہ چکی ہیں۔ لیکن آئیندہ فلم میں وہ رائٹر بھی ہونگی۔ اس فلم کا اعلان انہوں نے ایک پاڈکاسٹ میں کیا۔
انہوں نے اپنی آنے والی فلم کا نام "چیمہ چھٹہ اور باجوہ" بتایا۔
یہ فلم کینڈا، یوکے وغیرہ میں مقیم پنجابیوں پر مبنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کے فلم کے مرکزی کردار کو نبھانے کےلئے ایکٹر کی تلاش جاری ہے۔ تاہم فلم ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے انہوں نے فلم کی کوئی ریلیز ڈیٹ نہیں بتائی۔
اس سے قبل بھی پاکستان میں انڈین پنجابی فلمیں عوام میں مقبول ہوتی رہی ہیں۔ "کیری آن جٹا 3" نے ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔ اور کسی بھی پاکستانی فلم کے مقابلے باکس آفس پر زیادہ کمائی کی۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انڈین پنجابی فلموں کے شائقین پاکستان میں موجود ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پچھلی فلم کی طرح ریحام خان کی اس فلم کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے یا نہیں۔ باقی آپ اس فلم کے لئے پرجوش ہیں یا نہیں کمنٹ سیکشن میں ہمیں بتائیے۔


1708935071-0-400x230.webp)

Post a Comment